گلگت بلتستان کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،فیصل احسان داخلہ،رحمان شاہ سیکرٹری اطلاعات مقرر

حکومتِ گلگت بلتستان نے اہم انتظامی فیصلوں کے تحت مختلف محکموں میں تعینات اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اس حوالے سے سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کابینہ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تبادلے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ این او سی کی روشنی میں کیے گئے ہیں، جن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

جاری کردہ فہرست کے مطابق:

راجہ راشد علی کو سیکریٹری واٹر مینجمنٹ اینڈ ایریگیشن تعینات کر دیا گیا۔سبطین احمد کو سیکریٹری فاریسٹ، وائلڈ لائف اینڈ انوائرمنٹ مقرر کیا گیا۔ثناء اللہ کو سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن تعینات کیا گیا۔رحیم گل کو سیکریٹری زراعت، لائیو اسٹاک اینڈ فشریز مقرر کیا گیا۔سید عبد الواحد شاہ کو چیئرمین CMIT (OPS) تعینات کیا گیا۔فیصل احسان پیرزادہ کو سیکریٹری داخلہ و جیل خانہ جات (OPS) مقرر کیا گیا۔سردار اسد ہارون کو سیکریٹری ٹورازم، اسپورٹس اینڈ کلچر (OPS) تعینات کیا گیا۔فدا حسین کو سیکریٹری قانون و پراسیکیوشن (OPS) مقرر کیا گیا۔رحمان شاہ کو سیکریٹری اطلاعات تعینات کیا گیا۔محمد اعظم خان کو سیکریٹری خوراک (OPS) مقرر کیا گیا ہے۔حکومتی اعلامیے کے مطابق یہ تبادلے انتظامی بنیادوں اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ارشد مجید کی منظوری سے جاری کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button