راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نےراوی شہر میں کمرشل واجبات کی عدم ادائیگی پر آپریشن کیا،متعدد کاروباری مراکز سیل کر دیئے گئے۔شعبہ ڈیویلپمنٹ اینڈ بلڈنگ کنٹرول کی زیر نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹرز روڈا نے آپریشن کیا۔
روڈا ٹیم نے دوران آپریشن بلال بینکوئٹ ہال،خان اسٹیٹ ایڈوائزر کو سربمہر کردیا۔نادہندگان کیخلاف کارروائیوں میں حق باہو رئیل اسٹیٹ کا دفتر بھی سربمہر کر دیا گیا۔روڈا انتظامیہ کے مطابق ٹیکس عوامی بہبودکا بڑا ذریعہ،پراپرٹی مالکان بروقت ادائیگیاں یقینی بنائیں۔






