بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔
میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے جوڑے پل،داروغہ والا، ہربنس پورہ،بہار شاہ کے علاقوں میں کارروائی کر کے 6 تعمیرات کو مسمار اور دو کو سربمہر کر دیا۔ایم سی ایل اور عزیز بھٹی زون کے شعبہ پلاننگ نے مشترکہ آپریشن کیا۔






