لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی طرف سےعزیز اللہ خان مروت کو ترک ورلڈ میونسپلٹیز یونین کا ممبر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد

ترجمان لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا اور سابق تحصیل چیئرمین سرائے نورنگ لکی مروت، عزیز اللہ خان مروت، ترک ورلڈ میونسپلٹیز یونین (TDBB) کے ممبر منتخب ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا، سابق ممبر قومی اسمبلی و میئر مردان حمایت اللہ مایار، کوآرڈینیٹر ایسوسی ایشن انتظار خلیل، سابق تحصیل چیئرمین پشتخرہ ہارون صفت، سابق تحصیل چیئرمین حاجی کلیم اللہ خان داودزئی، غیور علی خٹک، حاجی شاہ خالد (لنڈی کوتل)، ارباب وصال، فرہاد مروت، میاں محفوظ الرحمن (بنوں)، انور سعید، علی باش خان (شانگلہ)، محمد رحیم جدون، غلام حقانی، عادل خان، سعود خان، شبیر خلیل اور تیمور کمال پبی نے عزیز اللہ خان مروت کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے ترک ورلڈ میونسپلٹیز یونین (TDBB) کا شکریہ ادا کیا۔رہنماؤں نے کہا کہ عزیز اللہ خان مروت کی عوامی خدمات، مقامی حکومتوں کے استحکام اور بلدیاتی نظام کی بہتری کے لیے کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔ امید ہے کہ ان کی یہ بین الاقوامی سطح پر نمائندگی مقامی حکومتوں کے اداروں کے لیے مزید مواقع پیدا کرے گی۔اس سلسلے میں ترکی کے شہر استنبول میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں باضابطہ طور پر عزیز اللہ خان مروت کے ترک ورلڈ میونسپلٹیز یونین (TDBB) کے ممبر منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا۔تقریب میں TDBB کے جنرل سیکریٹری دوہا زاہد، ڈپٹی میئر وولکان چاکماک، پروفیسر ڈاکٹر اوزر چنار، مصطفیٰ ایرچش، اے کے پارٹی کے سینئر رہنما اور استنبول کے دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ خصوصی دعوت پر سیف گروپ کی اعلیٰ قیادت، جن میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کلیم اللہ خان اور ڈائریکٹر فنانس عمران اللہ مروت شامل تھے، نے بھی تقریب میں شرکت کی۔صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا حمایت اللہ مایار اور دیگر عہدیداروں نے کہا کہ عزیز اللہ خان مروت کا انتخاب نہ صرف لوکل کونسلز ایسوسی ایشن بلکہ ضلع لکی مروت اور پورے خیبرپختونخوا کے لیے اعزاز ہے۔ ان کے انتخاب نے ثابت کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کے نمائندے عوامی خدمت اور سماجی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا ترک ورلڈ میونسپلٹیز یونین (TDBB) کی جانب سے تعاون اور حوصلہ افزائی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور امید کرتی ہے کہ یہ باہمی تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

جواب دیں

Back to top button