کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت انسداد ڈینگی جائزہ کے لئے ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور، ننکانہ، قصور اور شیخوپورہ میں ڈینگی سرویلنس اور ڈینگی یوزرز کا جائزہ لیا گیا۔ چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے بریفنگ دی۔ انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہر ضلع میں انسداد ڈینگی سرویلنس سوفیصد جاری ہے، ڈینگی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔ لاہور میں امسال ابتک 18030 ڈینگی لاروا کو تلف کیا گیا مزید سرویلنس جاری ہے۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں ڈینگی وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، لاہور میں 2026 میں ابتک ڈینگی کے 6 مثبت کیسز سامنے آئے اور 3036مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں ڈینگی سرویلنس میں 18011 وارننگ نوٹس جاری جبکہ 19 مقدمات درج ہوئے ہیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب کا فوکس صحت عامہ ہے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں۔اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ڈی سی ننکانہ راو تسلیم اختر، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، ڈی سی قصور آصف رضا، اے سی جی وجیہہ ثمرین، سی ای او ہیلتھ لاہور سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
Read Next
14 گھنٹے ago
ڈی سی لاہور نے سول ڈیفنس تربیتی پروگرام کا افتتاح کر دیا۔
14 گھنٹے ago
*حکومت پنجاب ہدایات واضح ہیں۔ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں۔کمشنر لاہور نعمان یوسف*
15 گھنٹے ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا سیلاب عملی اقدامات جائزہ،قصور دریائے ستلج تلوار پوسٹ، گنڈاسنگھ بارڈر، ولے ول گاوں اور بابا بلھے شاہ ہسپتال کے دورے۔*
16 گھنٹے ago
سیلاب سے بچاؤ؛ ضلعی انتظامیہ لاہور کے حفاظتی انتظامات مکمل،ڈی سی لاہور کا رائے ونڈ میں حفاظتی بندوں کا معائنہ
2 دن ago






