بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر سمن آباد اور نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا
۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے سمن آباد زون کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے تین عمارتوں کو مسمار جبکہ دو کو سربمہر کر دیا۔نشتر زون میں رنگ روڈ کے ایریا میں آپریشن کر کے 11 غیر قانونی عمارتوں کو سربمہر کر دیا گیام






