وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ترکیہ کے وزیر تعلیم پروفیسر یوسف تیکن نے ملاقات کی۔ترکیہ کے وزیر تعلیم نے صدر رجب طیب اردگان کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام پیش کیا۔ ترکیہ کی شعبہ تعلیم میں بہتری کے لئے تعاون کی پیشکش کی۔نصاب تعلیم میں جدت میتھ اور دیگر سبجیکٹ میں ترکیہ کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیاگیا۔ترک وزیر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو ترکیہ کے دورے کی دعوت دی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ترکیہ کے دورے کی دعوت قبول کرلی۔ تعلیم کے شعبے میں باہمی تعاون مزید بڑھانے سے متعلق امور کا جائزہ لیاگیا۔ترکیہ کے معیاری تعلیمی ماڈلز کو پنجاب میں متعارف کرانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ تعلیمی اداروں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ترکیہ حکومت کی جانب سے پنجاب میں جاری تعلیمی خدمات کو سراہا۔ترکیہ کے وزیر یوسف تیکن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے تعلیمی اصلاحات کے ایجنڈے کو سراہاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ صدر رجب طیب اردگان کا جدید ترکیہ کا ویژن قابل تحسین ہے۔ پاکستانی ترکیہ اور اس کے عوام کے لئے بہت محبت رکھتے ہیں۔ جدید نصاب تعلیم کی تشکیل نو کے لئے ترکیہ کے تجربات اور مشاہدات سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے شعبہ تعلیم میں جاری ریفارمز اور پراجیکٹس سے آگاہ کیا۔ترکیہ وزیر تعلیم یوسف تیکن نے کہا کہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ صدر رجب طیب اردگان کی ہدایت پرپاکستانی بھائیوں کے لئے جو ممکن ہوا،ضرور کرینگے۔ترکیہ کی نئی نسل کو فکر اقبال سے متعارف کرا رہے ہیں -شعبہ تعلیم میں پنجاب کی معاونت کے لئے تیار ہیں –
Read Next
16 گھنٹے ago
حکومت پنجاب نےپی ایم ایس کے 47 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی ڈپٹی سی او ایم سی ایل محمد جمیل بھی شامل
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے، سی ای اوملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عثمان اکرم تبدیل،ایم ڈی کی سیٹ سے بھی فارغ
2 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے موبائل وٹرنری فلیٹ کا افتتاح کر دیا*
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنزکی ری سٹرکچرنگ کا حکم دے دیا
2 دن ago





