ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کاداتا دربار توسیعی منصوبے، بھاٹی چوک انڈر پاس اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف کا دورہ،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین کی بریفنگ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نےداتا دربار توسیعی منصوبے، بھاٹی چوک انڈر پاس اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف کا دورہ کیا اورجاری ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے بریفنگ دی اوربتایاکہ داتا دربار توسیعی منصوبے اور زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس پر ترقیاتی کام دن رات جاری ہیں۔داتا دربار کے اطراف املاک کے فساڈ کی اپ گریڈیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ بریفنگ میں بتایاگیاکہ پیڈسٹرین زون پر فنشنگ ورک تکمیل کے قریب، پیڈسٹرین انڈر پاس پر فنشنگ ورک جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پارکنگ ایریا، ٹوائلٹ بلاک پر جاری کاموں کابھی تفصیلی جائزہ لیا۔بریفنگ میں بتایاگیاکہ زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کے دونوں ریمپس پر کھدائی کا عمل تکمیل کے قریب ہے۔انڈر پاس سے منسلک واٹر ڈسپوزل ویل کی تعمیر جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے انڈر پاس پر لیبر بڑھانے اور رات کے اوقات میں کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے سرکلر روڈ اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف کے علاقے کا بھی دورہ کیا اوراملاک کے فساڈ کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ ریلوے اسٹیشن کے سامنے پارکنگ ایریا پر اسفالٹ کی فائنل لیئر آئندہ ہفتے کی جائے گی اورریلوے اسٹیشن کی بیوٹیفکیشن وال، شیرانوالہ فلائی اوور کی بیوٹیفکیشن کا کام جاری ہے۔ریلوے اسٹیشن پر کام کرنے والی قلی بھائیوں کی سہولت کے لیے سٹنگ ایریا کی تعمیر کی جا رہی یے۔اس موقع پر ایل ڈی اے، ٹیپا اورنیسپاک کے متعلقہ افسران موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button