ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ذیشان ملک کے ہمراہ داتا دربار توسیعی منصوبے اور زیر زمین ناصر باغ پارکنگ پلازہ کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے بریفنگ دی۔داتا دربار توسیعی منصوبے پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔دربار کے پیازہ پر ٹائل ورک اور گرینری کا کام جاری ہے۔ داتا دربار کے اطراف املاک کے فساڈ کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔ پارکنگ ایریا، ٹوائلٹ بلاک اور پیڈسٹرین انڈر پاس کی فنشنگ کا کام بھی بیک وقت جاری ہے۔مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ذیشان ملک نے داتا دربار توسیعی منصوبے کے اطراف جاری ترقیاتی کاموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ داتا دربار توسیعی منصوبے اور بھاٹی چوک انڈر پاس کی تکمیل سے زائرین اور شہریوں کو بڑی سہولت ملے گی۔ چیف انجینئر ٹیپا نے ںریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھاٹی چوک انڈر پاس کے دونوں ریمپس پر بیک وقت کام جاری ہے۔انڈر پاس کی بیرل اور والز پر دن رات کام کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے بھاٹی چوک انڈر پاس کا کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے زیر زمین ناصر باغ پارکنگ پلازہ کا بھی دورہ کیا۔ چیف انجینئر ٹیپا نے ںریفنگ دی۔زیر زمین ناصر باغ پارکنگ پلازہ کا 65 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ناصر باغ پارکنگ پلازہ کی بیسمنٹ ٹو کا گرے سٹرکچر مکمل کر لیا گیا ہے، بیسمنٹ ون پر کام جاری ہے۔آئندہ چند روز میں بیسمنٹ ون پر مکمل چھت ڈال لی جائے گی۔ناصر باغ میں مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کام کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے بین الاقوامی معیار کے مطابق پارکنگ کے ایس او پیز اپنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سائنیج، پارکنگ سسٹم اور فائر الارم سسٹم بین الاقوامی معیار کے مطابق لگانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے مون سون سیزن میں تعمیراتی کاموں کے دوران حفاظتی ایس او پیز یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ناصر باغ میں شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔
Read Next
12 گھنٹے ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کاکینال بینک روڈ پر مختلف انڈر پاسز کا دورہ
14 گھنٹے ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ٹیپا آفس میں اجلاس،جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ*
3 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ایل ڈی اے سٹی کا دورہ،لینڈ ایکوزیشن اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ*
3 دن ago
ڈی جی ایل ڈی ا ے طاہر فاروق کاناصر باغ انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ،،بھاٹی چوک،اندرون سرکلر روڈ،کچہری چوک اور آوٹ فال روڈ کا دورہ
5 دن ago
*سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کو مرحلہ وارایل ڈی اے کی دیگر سکیموں تک بڑھایا جارہاہے،طاہر فاروق*
Related Articles
ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ،روزانہ لوٹو ماہانہ کماو کی پالیسی پر عمل پیرا،تبدیل کیا گیا سٹاف پرانے ایریاز میں متحرک
6 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ،اقرار حسین کی بریفنگ
1 ہفتہ ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا اندرون سرکلر روڈ اور بھاٹی چوک کا دورہ،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے بریفنگ دی
2 ہفتے ago



