ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے ٹاؤن مینجر آپریشن داتا گنج بخش ٹاؤن ڈاکٹر فیضان کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا

ستھرا پنجاب اتھارٹی کے بدعنوان افسران کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ متحرک ہو گئی ہے۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی ٹیم نے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے ٹاؤن مینجر آپریشن داتا گنج بخش ٹاؤن ڈاکٹر فیضان کو گرفتار کر لیا ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب میں کیسیز اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد ستھرا پنجاب اتھارٹی و ایجنسیز کے افسران میں خوف و حراس اور سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ستھرا پنجاب کے ورکرز کی بڑی تعداد تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پہلے ہی سراپا احتجاج ہے۔

جواب دیں

Back to top button