*محکمہ بلدیات پنجاب نے سینیٹری ورکرز کی حفاظت کیلئے نئے سیفٹی ایس او پیز جاری کر دیئے*

تمام لوکل گورنمنٹس کو سیفٹی ایس او پیز پر فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔صفائی کے دوران حفاظتی آلات، گیس ٹیسٹنگ اور مجاز افسر کی نگرانی لازمی ہوگی۔ مراسلہ کے مطابق حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام آپریشنز کی باقاعدہ مانیٹرنگ ہوگی۔ ناخوشگوار واقعے پر ذمہ دار افسران اور متعلقہ کنٹریکٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔صرف تربیت یافتہ اور ویکسینیٹڈ سیوریج ورکرز سے مین ہول صفائی کا کام لیا جائے۔مین ہول میں اترنے سے پہلے ٹرائی پاڈ، سیفٹی بیلٹ اور حفاظتی رسیاں لازمی قرار دی گئی ہیں۔حفاظتی آلات کی مکمل تنصیب کے بغیر مین ہول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

جواب دیں

Back to top button