*پنجاب بھر میں سیوریج سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں*

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی ہدایت پر سیوریج سیفٹی ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ہر ڈویژن کا ڈپٹی ڈائریکٹر کنوینر، متعلقہ ضلع کا اسسٹنٹ انجینئر ممبر مقرر کیا گیا ہے۔کمیٹیاں سینیٹری ورکرز اور سیورمین کے حفاظتی اقدامات کا باقاعدہ جائزہ لیں گی۔حفاظتی آلات کی فراہمی، اجرا اور مؤثر استعمال کی تصدیق یقینی بنائی جائے گی۔کمیٹیاں ہر پندرہ روز بعد پیش رفت رپورٹ محکمہ لوکل گورنمنٹ کو ارسال کریں گی۔پیش رفت رپورٹس ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ ہوں گی، مجاز اتھارٹی جائزہ لے گی۔

جواب دیں

Back to top button