بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا شالیمار زون میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،تجاوز کنندگان کو بھاری جرمانے اورمقدمات بھی درج ہونگے،ایم او ریگولیشنز جواد الحسن گوندل

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن نے شالیمار زون میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔لاہور کو تجاوزات سے پاک کرنے اور حکومتی رٹ قائم کرنے کے لئے ایم سی ایل کی تمام مشینری اور عملے کو تمام زونز میں دن رات متحرک کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز، چیف آفیسر کلیم یوسف کی ہدایت پر میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل نے خود آپریشن کی نگرانی کی۔شالیمار، جی ٹی روڈ،باٹا پور اور حاجی کیمپ کے ایریاز سے تجاوزات کا صفایا کر دیا گیا۔تجاوز کنندگان کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اب ناصرف تجاوزات کا سامان ضبط ہوگا بلکہ بھاری جرمانے اور کار سرکار میں مداخلت یا دوبارہ تجاوزات کی صورت میں مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے۔میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے تک گرینڈ آپریشن تسلسل سے جاری رہے گا۔مون سون میں بھی آپریشن جاری ہے اس مزید تیز کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button