وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ داتا دربار اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ کیا۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے نے بھاٹی چوک انڈر پاس کے فنشنگ کے کاموں کا جائزہ لیا۔وائس چیئرمین میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار توسیعی منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا نے بریفنگ دی۔ بھاٹی چوک انڈر پاس کے تعمیراتی کام مکمل، فنشنگ ورک تیزی سے جاری ہے۔بھاٹی چوک انڈر پاس کے اطراف سولر لائٹس نصب، سائنیج لگائی جا رہی ہے۔ پیڈسٹرین انڈر پاس پر بھی فنشنگ کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ پارکنگ ایریا اور گرین ایریا پر فنشنگ ورک کے کام بھی تکمیل کے قریب ہیں۔ چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے مون سون بارشوں کے باعث درپیش چیلنجز بارے آگاہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے چہلم حضرت امام حسین اور حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے عرس سے قبل فنشنگ کے کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بارشی پانی کے بروقت نکاس کے لیے دو شفٹوں میں ٹیمیں تعینات کرنے کی ہدایت کی۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے انڈر پاس کے اطراف کی سڑکیں جلد کلیئر کرنے کی ہدایت کی۔
Read Next
4 دن ago
*لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ماسٹرپلان لاہور ڈویژن 2050کی عوامی شنوائی برائے ماحولیات کاانعقاد*
1 ہفتہ ago
ایل ڈی اے نے 23 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،نئے تعینات 16 افسران کی بھی تقرریاں
1 ہفتہ ago
ڈی جی طاہر فاروق سے ایل ڈی اے میں نئے بھرتی ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز (جنرل کیڈر)کی ملاقات،16 افسران شامل
1 ہفتہ ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کاسینئر لیگل ایڈوائزر بیرسٹر عثمان عارف ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
1 ہفتہ ago
*ایل ڈی اے نے ریلوے سٹیشن کے بعد آزادی سکوائر پر رنگا رنگ ڈانسنگ فاﺅنٹین نصب کر دیا*
Related Articles
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا زیر زمین ناصر باغ پارکنگ پلازہ،آؤٹ فال روڈ،داتا دربار کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ
1 ہفتہ ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ریونیو جنریشن بارے اجلاس،ٹاؤن پلاننگ اور آکشن کے ریونیو اہداف کا جائزہ
2 ہفتے ago




