فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ نے عوام کی سہولت اور صوبے میں معیاری و سستی اشیائے خور و نوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے محکمہ کے مختلف پورٹلز اور ایپس کو ایک مرکزی سنگل ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منتقل کر رہا ہے۔اس اہم فیصلے کی منظوری سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید کی زیرِ صدارت منعقدہ ایک اجلاس میں دی گئی۔اجلاس کے دوران ڈاکٹر کرن خورشید نے بتایا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے تعاون سےفوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے ڈیش بورڈ کو مزید متحرک، ڈیٹا پر مبنی اور استعمال میں آسان بنانا ہے۔ فوڈ سیفٹی کے اس جدید ڈیش بورڈ کے ذریعے پامرہ، فوڈ ڈائریکٹریٹ، فوڈ اتھارٹی، کین کمشنر، کنزیومر پروٹیکشن کونسلز اور ‘پیام’ کی کارکردگی کی روزانہ کی بنیاد پر ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔سیکرٹری فوڈ سیفٹی نے بتایا کہ ”پنجاب منڈی ایپ” کے ذریعے صوبہ بھر کی تمام منڈیوں میں بنیادی اشیائے خور و نوش کی طلب، رسد اور قیمتوں کو چوبیس گھنٹے (24/7) چیک کیا جا رہا ہے اور
جدید ڈیجیٹائزڈ سسٹم کے استعمال سےاشیائے ضروریہ کی رسد اور قلت سے متعلق بروقت پیشگی منصوبہ بندی ممکن ہو گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فوڈ سیفٹی کے ڈیش بورڈ کو مستقبل میں محکمہ زراعت (ایگریکلچر) کے سے لنک کیا جائے گاجس سے مستقبل میں خوراک کی پیداوار کا بروقت تخمینہ لگانا آسان ہو جائے گا- اس کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل سسٹم میں جدت لانے سے فوڈ سیفٹی کے مختلف ذیلی اداروں کی کارکردگی اور فیلڈ سرگرمیوں کی مسلسل جیو ٹیگنگ (Geo-tagging) کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا ری ہے، جس سے انتظامی عمل میں شفافیت اور تیزی آئی ہے






