پشاور(بلدیات ٹائمز) لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ( لبکا ) نے صوبہ خیبرپختونخوا کی TMAs اور اربن ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کی حدود کے اندر کمرشل و گھریلو جائیدادوں کے نقشہ جات کی منظوری کے سارے چارجز لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹیز کے اکاونٹ میں جمع ہوتے تھے جب سال 2022 سے قبل نقشہ جات کی منظوری کا اختیار TMAs کے پاس تھا اور نقشہ جات کی منظوری کے چارجز بھی TMAs کی آمدن کا بڑا ذریعہ تھا بعد ازاں یہ آمدن بلدیہ سے لبکا کو منتقل ہو گئی جب کہ نقشہ جات کی منظوری کے عملہ کی تنخواہیں و سائر اخراجات متعلقہ TMA برداشت کرتی تھی۔ جس پر لبکا اور TMAs کے حکام کے درمیان یہ طے پایا تھا کہ نقشہ جات کی منظوری کی کل آمدن کا 55 فیصد حصہ TMA کو دیا جائے گا اور 45 فیصد حصہ لبکا کو ملے گا۔جس پر لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے لبکا کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کر کے نقشہ جات کی کل آمدن کو 45/55 کی بجائے 25/75 کی شرح سے تقسیم کرنے کا فارمولہ پیش کیا جس کی باقاعدہ سمری صوبہ کے چیف ایگزیکٹو کی منظوری کے بعد لبکا نے نقشہ جات کی منظوری چارجز کی کل آمدن کا 75 فیصد حصہ متعلق UADAs/TMA کو ادا کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن مجاریہ 03 مارچ 2026 کو جاری کرتے ہوئے فوری عملدرآمد کے متعلقہ محکموں کو روانہ کر دیا گیا۔یاد رہے TMAs کی آمدن بڑھانے کے لئے لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔
Read Next
1 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت 57 ویں صوبائی کابینہ اجلاس،اہم فیصلے،خطاب
2 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت جمیل چوک انڈر پاس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔
4 دن ago
وزارتِ ریلوے،حکومتِ پاکستان اور حکومتِ خیبرپختونخوا کے درمیان ریلوے کے شعبے میں تعاون کے فریم ورک معاہدے پر دستخط
1 ہفتہ ago
خیبرپختونخوا کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری!نادرا ای سہولت مراکز کے ذریعے زمین کے فرد کے اجراء کی منظوری
2 ہفتے ago
وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو!
Related Articles
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی چیئرمین عمران خان کی صحت کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس
2 ہفتے ago
خیبرپختونخوا میں سکول سے باہر بچوں کی گھر گھر گنتی اور جامع سروے کیا جائے گا،متعلقہ محکموں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
2 ہفتے ago
بھامالاہری پور،سیٹھی ہاؤس پشاور،بریکوٹ سوات اور گور گھٹری پشاور یونیسکو کی عالمی ورثہ کی عارضی فہرست میں شامل
2 ہفتے ago



