.
ملاقات کے موقع پر ناصر شاہ اور کونسل آف اٹلی کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا.وزیر بلدیات ناصر شاہ نے سندھ حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں سے اگاہ کیا.چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایات پر صوبہ سندھ میں ترقی کا سفر جاری ہے، وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور ریلیف سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیر بلدیات نے کونسل اف اٹلی کو صوبہ سندھ کے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی.صوبہ سندھ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے منافع بخش اور بے حد زرخیر ہے، سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان خوشگوار تعلقات مثالی ہیں۔وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے اٹلی کے کونسل کا علی ہاؤس آمد پر شکریہ ادا کیا.ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر اٹلی کے کونسل کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور ٹوپی پیش کی۔






