پیدائش و اموات کی مفت رجسٹریشن کی سہولت میں مزید 3 سال کی توسیع،گزٹ نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت کا برتھ اور ڈیتھ کی لیٹ رجسٹریشن کی فیس پر ریلیف،محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نےبرتھ ڈیتھ رولز 2025 میں ترمیم کر کے تاخیر سے اندراج پر فیس معافی کی مدت میں توسیع کر دی۔مفت رجسٹریشن کی سہولت میں مزید 3 سال کا اضافہ کر دیا گیا۔فیس معافی اور مدت میں توسیع کا باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود کی ڈی جی لوکل گورنمنٹ کو فوری عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

Back to top button