صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین نے حلقے میں کھلی کچہری کے دوران سائلین کے مسائل سنے۔ حلقہ عمائدین اور مختلف یونین کونسلز کے رہائشیوں نے ترقیاتی منصوبوں پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ افسران صرف فائل ورک تک محدود نہ رہیں بلکہ فیلڈ میں موجود رہ کر عوامی مسائل کی نگرانی کریں۔ سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر سے شہریوں کے ساتھ ساتھ مقامی کاروباری طبقے کو بھی آمدورفت میں سہولت مل رہی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا مقصد ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانا اور عوام کو بہتر شہری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے واضح کیا کہ کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوام اور انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطے کو مضبوط بنانا ہے۔ سیوریج، نکاسی آب، صفائی اور پانی کی فراہمی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ صوبہ بھر میں شہری انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ بڑے ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ تحصیل اور مقامی سطح پر عوامی ریلیف کے منصوبوں کو بھی ترجیح دی جا رہی ہے۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں سیوریج لائنز، ڈرینز، سڑکوں، ڈسپوزل اسٹیشنز اور واٹر انفراسٹرکچر کی بہتری پر کام جاری ہے۔ وزیر ہاؤسنگ کا مزید کہنا تھا کہ کم آمدنی والے خاندانوں کیلئے کم لاگت اور قابلِ استطاعت ہاؤسنگ کے منصوبوں کو وسعت دی جا رہی ہے۔
Read Next
2 دن ago
*پنجاب حکومت کا منفرد ریکارڈ/ کم وقت میں 243 ارب روپے سے زائد بلاسود قرضوں کی فراہمی*
2 دن ago
*سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے ذیشان منظور، ایگزیکٹو انجینئر راوی ٹاؤن کو معطل کر دیا*
2 دن ago
*ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر فنانس، ایڈمن اینڈ ریونیو حافظ اعجاز رسول 34 سالہ سروس کے بعد ریٹائر ہوگئے*
5 دن ago
*داتا دربار ری ماڈلنگ منصوبے کا 95 فیصد جبکہ نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کا 75 فیصد کام مکمل*
6 دن ago






