*پہلی بار مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 54 اعشاریہ 8 ارب روپے اکٹھے کر لیے گئے۔ ترجمان پی آر اے*

چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت ماہانہ ریونیو اہداف بارے اجلاس ہوا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے گزشتہ 13 سالوں کی نسبت رواں مالی سال کے آغاز میں ریکوری کے بہتر نتائج سامنے آئے۔ پہلی بار مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 54 اعشاریہ 8 ارب روپے اکٹھے کر لیے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 43 اعشاریہ 3 ارب اکٹھے کیے گئے تھے۔ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ابتدائی دو ماہ کی وصولیوں میں 11 اعشاریہ 5 ارب روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ ہوا ۔ چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اسپیشل یونٹس اور لارج ٹیکس پیئر کمشنریٹ کے قیام سے محصولات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ عوام کے ادا کردہ ٹیکسز میں خردبرد قانوناً جرم، جعلسازی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ پنجاب میں ٹیکس کمپلائنس، انفورسمنٹ اور ڈیجیٹل ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور براہ راست ادائیگیوں سے ٹیکس وصولی میں شفافیت اور محصولات میں اضافہ ہوا۔ چیئرمین معظم اقبال سپرا نے انفورسمنٹ ٹیموں کو فیلڈ آپریشن میں تیزی سے عوامی شکایات کا بروقت تدارک یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

جواب دیں

Back to top button