اندرون سرکلر روڈ اور سرکل گارڈن کی اربن ریجنریشن ماڈل کے تحت اپ گریڈیشن کی جائے گی،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ٹیپا آفس میں جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں بارے اجلاس منعقد ہواجس میں چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین نےترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی۔اندرون سرکلر روڈ کی اپ گریڈیشن اور سرکل گارڈن کی بحالی کے مجوزہ منصوبے بارے بریفنگ میں بتایاگیاکہ ٹیپا سرکل گارڈن کی بحالی اور ایل ڈی اے اندرون سرکلر روڈ کی اپ گریڈیشن کے مجوزہ منصوبے پر کام کر رہا ہے۔اندرون سرکلر روڈ اور سرکل گارڈن کی اربن ریجنریشن ماڈل کے تحت اپ گریڈیشن کی جائے گی۔

اجلاس کو بتایاگیاکہ سرکلر روڈ پر فساڈ کے املاک کی اپ گریڈیشن، فٹ پاتھ اور یوٹرنز کی تعمیر، پارکنگ کے مسائل کا حل کیاجائے گا۔منصوبے کے مطابق سرکلر روڈ پر تجاوزات کا خاتمہ کیاجائے گا،یوٹیلیٹی کوریڈور، سڑک کی مرمت و بحالی اوریونیفارم ڈویلپمنٹ کی جائے گی۔اجلاس میں چیف انجینئر ٹیپا نے نیلا گنبد اور ناصر باغ انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ کی پیش رفت بارے آگاہ کیااوربتایاکہ

نیلا گنبد اور ناصر باغ پر انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازوں کی تعمیر کا مجموعی طور پر 75 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے دونوں پارکنگ پلازوں کے ترقیاتی کام تیز کرنے اورانڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازوں میں بین الاقوامی معیار کا پارکنگ سسٹم نصب کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ،ڈائریکٹر انجینئرنگ، نیسپاک، ایل ڈی اے اور ٹیپا کے افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button