سُتھرا پنجاب میں شہریوں کی شمولیت بڑھانے کیلئے آگاہی مہم کو مزید موثر بنانا ضروری ہے،وزیر بلدیات ذیشان رفیق

وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سُتھرا پنجاب اتھارٹی کے پانچویں اجلاس کے دوران ادارے کے انتظامی اور مالیاتی معاملات پر غور کیا گیا ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود، ڈی جی سُتھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید، ٹیکنیکل ممبرز چودھری جعفر اقبال، علی طارق، سائرہ افتخار اور مظفر اسلام بھی موجود تھے جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شامل ہوئے۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ سُتھرا پنجاب وزیراعلی مریم نواز کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے۔ وزیراعلٰی کے ویژن اور سیاسی عزم کے باعث آج پورے صوبے میں صفائی سُتھرائی کا مربوط نیٹ ورک موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ

پہلے شہروں میں برائے نام نیٹ ورک اور دیہات میں سرے سے کوئی نظام موجود نہیں تھا۔ جو گائوں جب سے آباد ہوا تب سے کوڑا کرکٹ وہیں جمع ہو رہا تھا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ سُتھرا پنجاب کو ملکی اور بین الاقوامی دونوں سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ فوربز، بی بی سی، بلومبرگ، چینی اور جاپانی میڈیا کے بڑے ادارے اس منفرد پروگرام کی تعریف کرچکے ہیں۔ آپ صوبے میں کہیں بھی چلے جائیں آپ کو سُتھرا پنجاب کا فُٹ پرنٹ نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 80 ہزار ورکرز اور 40 ہزار گاڑیوں کی ڈیجیٹل نگرانی کا سسٹم بنایا گیا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ کوئی بھی نظام عوام کی شرکت کے بغیر سوفیصد نتائج نہیں دے سکتا۔ سُتھرا پنجاب میں شہریوں کی شمولیت بڑھانے کیلئے آگاہی مہم کو مزید موثر بنانا ضروری ہے۔ وزیر بلدیات نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم چیلنجز سے سیکھ کر آگے بڑھیں گے۔ سروس ڈیلیوری مزید بہتر بنانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سُتھرا پنجاب کے زیر انتظام جمع ہونے والے ویسٹ کو بروئے کار لا رہے ہیں۔ ویسٹ ٹو ویلیو کے دوسرے مرحلے کا آغاز اور واضح سمت کا تعین ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی 2026 سے اتھارٹی ماڈل کمپنی ماڈل کی جگہ لے چکا ہے۔ ہر ضلع میں ایجنسی بنانے سے مانیٹرنگ سسٹم میں بہتری آ رہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button