لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے شعبہ ٹاؤن پلاننگ و کمرشلائزیشن میں مزید ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی تقرریاں کر دی ہیں۔ٹاؤن پلاننگ زون فور میں فائزہ ناز،ڈاکٹر رانا طاہر محمود کو ڈپٹی ڈائریکٹر جبکہ شفیق الرحمان، راحیل اصغر، محمد ندیم، سلمان اشرف اور ذیشان منیر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے
۔ٹاؤن پلاننگ زون فائیو میں محمد عتیق الرحمان ناہید بتول کو ڈپٹی ڈائریکٹر جبکہ زاہد علی،محمد افضل، محمد طلحہ نعیم، ایمن ضیاء سنبھل ارباب اکرم کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لگایا گیا ہے۔ٹاؤن پلاننگ زون سیون میں سندس ہارون، سکندر ہارون اور زوبیہ اشرف کوڈپٹی ڈائریکٹر جبکہ سونیا ناز،سید شفیق بخاری،فیصل انور،ثناء نصیر، ذیشان امیر،احمد سجاد اور مریم جاوید کی بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز تقرری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔چیف ٹاؤن پلانر ٹو کے نام نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔





