وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت بسنت فیسٹیول کی تیاریوں اور انتظامات بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ڈی جی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید نے بسنت فیسٹیول کے انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر زندہ دلان لاہور کیلئے بسنت فیسٹیول کو ایک شاندار گرینڈ کلچرل میلے کے طور پر سجانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ فیسٹیول میں پھول، پتنگیں، روشنیاں اور ثقافتی رنگ لاہور کی خوبصورتی میں چار چاند لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی اہم شاہراہوں اور مرکزی مقامات کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کرکے خصوصی بیوٹیفیکیشن پلان مرتب کیا جائے۔ شہر کی شاہراہوں، پارکس، گرین بیلٹس اور اہم مقامات پر خصوصی آرائشی اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیر ہاؤسنگ نے ہدایت کی کہ لاہور کے داخلی و خارجی راستوں کو خیر مقدمی بینرز، رنگا رنگ آرائش اور خصوصی لائٹنگ سے سجایا جائے۔ شہر کے مختلف مقامات پر خصوصی فلوٹس اور ثقافتی جھلکیاں بھی پیش کی جائیں گی۔ بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ تاریخی لاہور کی ثقافت اور روایتی رنگوں کو بسنت فیسٹیول کا نمایاں حصہ بنایا جائے گا۔ اندرون لاہور میں بسنت کے رنگوں سے سجا گرینڈ کلچرل میلہ منعقد کرنے کیلئے تجاویز طلب کرلی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیسٹیول میں روایتی کھانوں اور لاہوری ذائقوں کے خصوصی کھابہ سٹالز لگائے جائیں گے جبکہ معروف موسیقار اور فنکار اپنی موسیقی سے شہریوں کو محظوظ کریں گے۔ وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ بسنت فیسٹیول کا مقصد لاہور کی ثقافتی رونقیں بحال کرتے ہوئے شہریوں کو صحت مند اور بھرپور تفریح فراہم کرنا ہے۔ پی ایچ اے شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے بھرپور اقدامات یقینی بنائے گا۔
Read Next
22 گھنٹے ago
*سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کو اربن واٹر مینجمنٹ پلان پیش کر دیا گیا*
2 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا داتا دربار اور بھاٹی چوک انڈر پاسز کے گرد ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ*
2 دن ago
امتیاز مجتبٰی غوری کو ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فنانس اینڈ ریونیو واسا لاہور کا اضافی چارج تفویض
3 دن ago
راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مرکزی دفتر میں یومِ دفاعِ روایتی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا
5 دن ago






