وزیراعلٰی مریم نوازشریف کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کے نئے ادارے کا پہلا اجلاس،تفصیلی بریفنگ، اہم فیصلے

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پرائس کنٹرول میکانزم کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے وعدے کی تکمیل کیطرف اہم پیشرفت ہوئی۔ پنجاب میں پرائس کنٹرول یقینی بنا نے کے لئے نیا ادارہ قائم کر دیا گیا جس کا پہلا اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی چھ ماہ میں ایس ایم یو کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت کی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے عالمی معیار کے مطابق نئے پرائس کنٹرول میکانزم کی منظوری دے دی۔اجلاس میں گندم اور دیگر اجناس کی پیداوار ، دستیابی اور دیگر امور کے تحت نرخ مقرر کرنے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔امپورٹڈ پام آئل پر انحصار کم کرنے کے لئے سن فلاور ، سویابین اور کینولا کی کاشت بڑھانے کےلئے ضروری اقدامات کا حکم دیا گیا۔مریم نوازشریف نےہر شہر میں ٹماٹر پیاز اور دیگر کی ضروریات پوری کرنے کے لئے مقامی کاشت بڑھانے پر زور دیا۔مارکیٹ کے نرخ میں استحکام کے لئےفور کاسٹ بلیٹن جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ایس ایم یو کے تحت پرائس کنٹرول کےلئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس استعمال کرنے کا فیصلہ ہوا۔پنجاب میں ایگری مانیٹرنگ فنڈ کے قیام کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا۔ کاشتکاروں کو براہ راست خریدار سے منسلک کرنے کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا۔ منڈیوں میں کاروبار کرنے والوں کو رجسٹر کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

PAMRA

کے بورڈ اور مارکیٹ کمیٹی چیرمین کی نامزدگی جلد کرنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گھی اور خوردنی تیل کے نرخ میں اضافے کا سبب عالمی مارکیٹ میں پام آئیل کے نرخ میں اضافہ ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سےگندم اور دیگر اجناس کی فصل کی پیداوار کا پیشگی تعین کیا جائیگا ۔ گندم خریداری نہ ہونے سے ملکی معیشت اور عوام کےلئے مثبت اثرات سامنے آئے ۔ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ عام آدمی کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں اور تاجروں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ گندم اور آٹا کے نرخ کے اتار چڑھاؤ اور مارکیٹ ڈائنامکس پر کڑی نظر رکھی جائے۔ کاشتکار اور عوام کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کئے جائیں گے ۔

ایس ایم یو میں قابلیت کے مطابق صرف اور صرف میرٹ پر افسر تعینات کئے جائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button