چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت دیہی مراکز صحت اور بنیادی صحت یونٹس کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد میں دیہی مراکز صحت (RHCs) اور بنیادی صحت یونٹس (BHUs) کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی. اجلاس میں ممبر انجینئرنگ، ممبر ٹیکنالوجی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد سمیت دیگر متعلقہ سنئیر افسران نے شرکت کی.ڈی ایچ او نے اسلام آباد میں دیہی مراکز صحت (RHCs) اور بنیادی صحت یونٹس (BHUs) کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور موجودہ صورتحال کے بارے میں اجلاس کو بریفننگ دی. اجلاس میں دیہی مراکز صحت (RHCs) اور بنیادی صحت یونٹس (BHUs) میں بہتری، طبعی آلات کی فراہمی اور بہترین طبعی خدمات کے لئے نئی ٹیکنالوجیز متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا گیا.

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بنیادی صحت کی بہترین سہولیات اور خدمات کی بہتر رسائی پر زور دیا اور اس حوالے سے ایسے پروگرام اپنانے پر زور دیا جس کا مقصد دیہی مراکز صحت (RHCs) اور بنیادی صحت یونٹس (BHUs) کو بہتر بنانا ہے جو کہ بنیادی صحت کے شعبے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہے.

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ڈی ایچ او کو ہدایت کی کہ وہ انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کریں جس میں واضح ٹائم لائنز اور تخمینے و اخراجات کی تفصیلات بھی شامل ہوں.چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد نے صحت کی سہولیات کو جدید آلات اور وسائل سے آراستہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ کمیونٹی کی ضروریات کو زیادہ موثر طریقے سے پورا کیا جاسکے انہوں نے ہیلتھ ریکارڈز کی ڈیجیٹائزیشن کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی جس کا مقصد مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو بہتر بنانا اور "ایک مریض، ایک آئی ڈی” کے نظام کو متعارف کرانے کے ساتھ طبعی خدمات کو بہتر کرنا ہے.چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پنجاب ہیلتھ کیئر ماڈل اور دیگر ماڈلز سے استفادہ کرنے پر بھی زور دیا. چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ان اقدامات سے اسلا م آباد کے شہریوں کی صحت کی سہولیات تک رسائی اور دیکھ بھال کے نظام کو مزید موثر بنانا ھے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button