ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے ایونیو ون اور جوبلی ٹاؤن بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی یو پی مدثر احمد شاہ اور ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون عمر صہیب نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کو ایونیو ون اور جوبلی ٹاؤن میں جاری اقدامات بارے بریفنگ دی۔

ایل ڈی اے ایونیو ون میں سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر کے قیام سے شہریوں کو ریلیف ملا ہے۔ اجلاس میں کھلی کچہری میں ایونیو ون، جوبلی ٹاؤن سے متعلقہ شہریوں کی شکایات پر کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ایل ڈی اے ایونیو ون میں جاری باؤنڈری والز اور بیرئیر کی تنصیب کے کاموں پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ جوبلی ٹاؤن کے مین انٹری گیٹ کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ ایونیو ون اور جوبلی ٹاؤن میں تجاوزات اور مویشیوں کو ہٹانے کی مہم جاری ہے۔اجلاس میں سکیم کے مختلف بلاکس میں جاری ترقیاتی کاموں بارے بھی بریفنگ دی گئی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے ایونیو ون اور جوبلی ٹاؤن کے رہائشیوں کی سہولت کے لیے مزید اقدامات کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ سکیم کے رہائشیوں کی سہولت کے لیے سکیورٹی اور صفائی کے مسائل کے حل کا ٹھوس میکانزم بنایا جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی یو پی مدثر احمد شاہ، ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون عمر صہیب، ڈائریکٹر لا عبد الرزاق، سینئر لیگل ایڈوائزر وسیم بھدر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔






