دسمبر میں وائس چانسلرز کانفرنس میں منشیات جیسے مسئلے پر بھی بات کریں گے،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کےسید ذوالفقار حسین کی قیادت میں وفد سے گفتگو

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو نشے جیسی برائی سے بچانا اور صحت مند تعلیمی ماحول مہیا کرنا اولین ترجیح ہے،دسمبر میں منعقد ہونے والی وائس چانسلرز کانفرنس میں منشیات جیسے اہم مسئلے پر بھی بات کریں گے یہ بات انہوں ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کے 6 رکنی وفد سے بات کرتے ہوئے کہی وفد کی قیادت کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کا نوجوانوں کو نشہ کی لت سے بچانا قابلِ ستائش ہے انہوں نے کہا کہ منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کا ساتھ دیں گے۔اس موقع پر سید ذوالفقار حسین نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف جاری آگاہی مہم، سڑکوں باغوں پارکوں پر پڑے عادی افراد، علاج معالجے کی سہولیات و دیگر امور پر آگاہ کیا۔وفد میں ڈائریکٹر میاں شاہد محمود، سید محسن، عدیل راشد، ڈاکٹر شعیب ظفر، عقیلہ بٹ سمیت دیگر حکام بھی شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button