شبقدر چارسدہ(بلدیات ٹائمز)لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی کال پر 11 فروری احتجاجی دھرنا بمقام خیبرپختونخوا اسمبلی کمپین کے سلسلے میں اج تحصیل شبقدر ضلع چارسدہ میں کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں اراکین تحصیل شبقدر چئیرمین عبداللہ،چئیرمین حضرت علی،چئیرمین نعیم اللہ،چئیرمین زاہد گل خان،چئیرمین مولنا ہدایت اللہ،چئیرمین کاشف خان،چئیرمین نوربادر خان،چئیرمین خالد خان،چئیرمین خانزیب خان،چئیرمین صدارت اللہ خان،چئیرمین خاندان خان،چئیرمین رحمان عباس خان نے شرکت کی۔لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کیطرف سے میاں محفوظ الرحمن،فرہاد مروت اور کوارڈنیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا انتظار خلیل نے شرکت کرتے ہوئے مقامی حکومتوں کے مسائل کے حل میں لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے کردار اور موجودہ حالات شرکاء کے سامنے رکھے۔چئیرمین رحمان عباس و دیگر نے ممبران ایل سی اے کو خوش آمدید کہتے ہوئے ایسوسی ایشن کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

اراکین تحصیل شبقدر نے اس عہد کا اظہار کیا کہ مقامی حکومتوں کے فعالیت کے تحصیل شبقدر نے پہلے بھی ہر ممکن کوشیش کی اور اب بھی 11 فروری تحصیل چئیرمین حمزہ آصف،ویلج کونسلز چئیرمئینز و ممبران سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سمت شرکت کریگی۔کوارڈنیٹر ایسوسی ایشن انتظار خلیل نے ایسوسی ایشن کیطرف سے ہدایات دیتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام پارٹیوں کے ممبران پر مشتمل کمیٹی ترتیب دیکر تحصیل کے تمام اراکین،ویلج کونسلز جنرل،کسان،یوتھ،اقلیت ممبران سے ملاقاتیں ممکن بناکر 11 فروری احتجاجی دھرنا میں شرکت کی دعوت دے۔ قائم کمیٹی تحصیل شبقدر کے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کرکے 11 فروری احتجاجی فروری میں پارٹی کارکنوں کیساتھ شرکت کی دعوت دے۔کارنر میٹنگ میں مقامی حکومتوں کے مسائل و صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی پر تفصیلی غور کیا گیا۔چئیرمین رحمان عباس، مولنا ہدایت اللہ،صدارت اللہ خان،خاندان خان ودیگر نے مقامی حکومتوں کے مسائل کے حل میں لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی کاوشوں سے ممبران کو آگاہ کیا۔بلدیاتی نمائندوں نے صوبائی حکومت کیطرف سے گزشتہ چار سال سے جاری ظلم پر بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی صوبائی حکومت کی بلدیات دشمنی پالیسیوں کی بدولت اج خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کا نظام مفلوج ہے۔ صوبائی حکومت نے کسی وعدے پر اج تک عمل نہیں کیا۔ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی کال پر آیندہ احتجاجی دھرنا بمقام خیبرپختونخوا اسمبلی چوک میں شبقدر ضلع چارسدہ کے تحصیل سے بھرپور تعداد میں ساتھی شریک ہونگے۔






