صوبہ بھر میں وال چاکنگ پر سختی سے پابندی پرعملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے- بے ہنگم تجاوزات کو خوبصورتی میں ڈھالنے اور وال چاکنگ ختم کرکے دیواریں صاف کرنے کا فیصلہ کیاگیا- وزیراعلی مریم نوازشریف نے پراجیکٹ کی منظوری دے دی – وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تاریخ میں پہلی مرتبہ ہر شہر میں بیوٹیفکیشن کا شاندار اور منفرد پلان مرتب کیاگیاہے-صوبہ بھر میں سرکاری اور نجی عمارتوں پر وال چاکنگ ختم کرکے دیواریں صاف کردی جائیں گی -پنجاب کے 39اضلاع میں ساڑھے16ارب روپے کی لاگت سے 132بیوٹیفکیشن سکیمیں مکمل کی جائیں گی -بیوٹیفکیشن کی 122سکیموں پر کام شروع کردیاگیا – لاہور، بہاولپور، ڈی جی خان،سرگودھا، گجرات، فیصل آباد اور راولپنڈی میں بیوٹیفکیشن سکیمیں اگلے جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کر دیا گیاہے-ملتان میں نومبر، گوجرانوالہ میں دسمبرکے آخر تک سکیمیں مکمل کرنے کی مدت مقررکی گئی ہے-ساہیوال میں بیوٹیفکیشن کی 24سکیمیں اگلے مارچ تک مکمل کر لی جائیں گی -ہر شہر میں سڑکوں اور بازاروں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ ٹف ٹائل بھی لگائی جائیں گی-مرکزی بازاروں کو خوش نما اور جاذب نظر بنانے کے لئے اپ لفٹنگ اور بیوٹیفکیشن کی جائے گی -مختلف شہر وں میں قدیمی دروازوں، روایتی بازاروں کو ری ماڈلنگ کے ذریعے خوبصورت شکل دی جائے گی-
Read Next
18 گھنٹے ago
وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت صوبائی محکموں کی سروس ڈیلیوری کا جائزہ اجلاس
18 گھنٹے ago
”رمضان المبارک مارکیٹ سے 35 فیصد کم نرخ کا ریکارڈ ” مریم نواز شریف پنجاب سہولت بازار اتھارٹی آفس پہنچ گئیں
18 گھنٹے ago
پنجاب میں سکول ٹیچرز کے لئے ڈریس کوڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
20 گھنٹے ago
پنجاب حکومت نے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،بینش فاطمہ ساہی ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ تعینات
1 دن ago
حکومت پنجاب نے 11افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے، نوٹیفکیشن
Related Articles
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے لاہور، فیصل آباد، بہاولنگر سمیت کچھ اضلاع میں نرخنامے آویزاں نہ ہونے کا نوٹس لے لیا
1 دن ago
محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت میں خصوصی اجلاس،مری کیلئےاربوں روپے کے تاریخی ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری
2 دن ago




