گلگت. وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ گلگت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وہ گلگت آ ئیے ہیں تاکہ ضلع دیامر میں حال ہی میں رجسٹرڈ ہونے والے پولیو کیس کے حقائق کا جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے حکومت گلگت بلتستان، چیف سیکریٹری اور محکمہ صحت کی جانب سے صحت کے شعبے میں کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کوششیں لائق تحسین ہیں۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ رواں سال پاکستان میں پولیو کے 11 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں، جبکہ عالمی سطح پر صرف پاکستان اور افغانستان میں یہ مرض اب بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ایک سنگین بیماری ہے جو بچوں کو عمر بھر کے لیے معذور کر سکتی ہے، لیکن اس سے بچاؤ ممکن ہے۔ والدین سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ انہیں اس خطرناک مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔ حکومت پاکستان صحت کے شعبے کو اولین ترجیح دیتی ہے، خاص طور پر بچوں کی صحت اور بیماریوں سے بچاؤ کے لیے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے قومی مہمات کو مزید موثر بنانے کے لیے حکمت عملی مرتب کی جا چکی ہے اور عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ صحت عامہ کے حوالے سے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں پولیو کیس کے بعد حکومت نے فوری اقدامات اٹھائے ہیں۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں اضافی ویکسینیشن راؤنڈز کا آغاز کیا گیا ہے، جبکہ مقامی رہنماؤں اور مذہبی شخصیات سے تعاون حاصل کیا جا رہا ہے تاکہ ویکسین کے خلاف غلط فہمیوں کو دور کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت اور محکمہ صحت اس سلسلے میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر صحت نے ایک بار پھر والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسین مکمل طور پر محفوظ اور موثر ہے، اور اسے عالمی اداروں کی جانب سے تسلیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم کی صحت اور مستقبل کے تحفظ کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر صحت نے وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس سے پہلے سیکریٹری ہیلتھ اور اسکی ٹیم نے وفاقی وزیر اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے اعلیٰ سطحی وفد کو پولیو کے خاتمے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
Read Next
2 دن ago
وزیر اعلٰی گلگت بلتستان نے آوارہ کتوں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
2 دن ago
براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 3 غیر ملکی کوہ پیما جاں بحق،کئی لاپتا،پاک فوج اور مقامی کوہ پیماؤں کا ریسکیو آپریشن جاری
2 دن ago
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے محکمہ صحت کے “ریگولرائزیشن آف سروسز آف نرسز ایکٹ 2025ء” کی منظوری دے دی
5 دن ago
جگلوٹ سکردو روڈ کی بحالی اور بیلی پل کی تنصیب،متعلقہ اداروں کو خراج تحسین
6 دن ago
*حکومتِ گلگت بلتستان اور یونیورسٹی آف لاہور کے درمیان تعلیم کی بہتری کے لیے معاہدہ طے پا گیا*
Related Articles
تورمک کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے:وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان
7 دن ago
گلگت بلتستان، بلدیاتی انتخابات 2026ء کیلئے ووٹر رجسٹریشن، منتقلی اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں مزید توسیع
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت انٹرنیٹ رابطہ کاری (کنیکٹیویٹی) کے مسائل اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق اہم اجلاس
1 ہفتہ ago


