ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل راوی کا دورہ کیا اور بھٹہ کالونی سمیت دیگر منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر راوی، واسا اور نیسپاک حکام نے منصوبوں کی تفصیلات پر بریفنگ دی۔ ڈی سی نے سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نیسپاک کو کام کے معیار کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق تمام منصوبے وقت پر مکمل کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ ترقیاتی کام دیرپا اور مضبوط ہونے چاہئیں تاکہ شہری ایک لمبے عرصے تک ان سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ان گلیوں کے محافظ بن کر منصوبوں کی حفاظت کریں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا اور دیگر حکام بھی دورے میں شریک تھے۔ ضلعی انتظامیہ معیاری کام کی بروقت تکمیل کے لیے شفاف انداز میں کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
Read Next
10 گھنٹے ago
*چرخی، دھاتی و نائیلون ڈور پر پابندی ہے۔خلاف ورزی پر انتہائی سخت کاروائیاں جاری ہیں۔کمشنر لاہور*
14 گھنٹے ago
بسنت فیسٹیول 2026 کا دوسرا روز،ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیمیں شہر بھر میں متحرک،والڈ سٹی کے اطراف واشنگ ایکٹیویٹیز ،سپرنکلنگ کا عمل بھی جاری
3 دن ago
کمشنر لاہور مریم خان، ڈی سی کیپٹن ر علی اعجاز کا بھاٹی، ٹیکسالی ،فوڈ سٹریٹ، دہلی گیٹ اندرون کیمپس کا دورہ
4 دن ago
راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی انتظامیہ کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،متعدد کےدفاتر سیل
4 دن ago






