*سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل کی زیر صدارت روڈا منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ اجلاس*

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور کو محفوظ ترین شہر بنانے کے مشن کے تحت محکمہ ہاؤسنگ میں راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے جاری منصوبوں بارے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کی جبکہ سی ای او روڈا عمران امین نے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں 46 کلومیٹر طویل ریور ٹریننگ ورکس پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نے واضح کیا کہ انتظامی، قانونی اور تعمیراتی تمام رکاوٹوں کا فوری حل نکالا جائے تاکہ منصوبوں میں تاخیر نہ ہو۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سائفن سے جھوک فاریسٹ تک بند پر کام جاری ہے جسے تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ ایم ٹو کی ایمبینکمنٹ رواں سال کے وسط تک مکمل کر لی جائے گی جبکہ محمود بوٹی ڈمپنگ سائٹ کا منصوبہ تکمیل کے قریب ہے۔ مختلف رہائشی اور کمرشل ایریاز کی ڈویلپمنٹ کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے ہدایت کی کہ راوی سٹی میں گرین انفراسٹرکچر کے ذریعے ماحولیاتی بہتری کو یقینی بنایا جائے اور ملحقہ علاقوں میں جلد از جلد آبادکاری کا عمل مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ روڈا جدید طرز کا رہائشی، کمرشل اور انڈسٹریل حب ثابت ہوگا۔ مزید کہا کہ منصوبے کے تحت گرین کور اور دیگر ماحولیاتی اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق جدید شہری سہولیات متعارف کروائی جائیں گی تاکہ لاہور میں پائیدار اور منظم شہری ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button