وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اورماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں پنجاب میں میٹرو بس اور اورنج لائن کے لئے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اورنج لائن ٹرین اور میٹروبس میں ٹوکن سسٹم ختم کر دیا جائے گا اور کارڈ بیسڈ پیمنٹ کے ذریعے بار کوڈ سسٹم لایا جائے گا۔ کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ/ اے ٹی ایم کارڈ اور موبائل اکاؤنٹ ایپ کے ذریعے کرائے کی ادائیگی کی جا سکے گی۔ ماس ٹرانزٹ سسٹم میں این ایف سی یعنی کارڈ ٹیپ اور ٹیچ کے ذریعے بھی کرایہ ادا کیا جا سکے گا۔ لاہور، ملتان، راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹروبس پرکریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈکے ذریعے ہی کرائے کی ادائیگی ممکن ہوگی۔ لاہور کی اورنج لائن ٹرین میں بھی ا ی پیمنٹ سسٹم لاگو کرکے ٹوکن سسٹم جلد ختم کر دیا جائے گا۔ لاہور کی اورنج لائن ٹرین پر کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ، پیمنٹ ایپس کے ذریعے کرایہ ادا کیا جاسکے گا۔ اجلاس میں صوبے بھر میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لئے ایک ہی کارڈ متعارف کرانے کابھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لئے ٹی کیش کارڈ کی منظوری دے دی۔ ٹی کیش کارڈکے ذریعے صوبے بھر میں ہر میٹرو بس یا اورنج لائن پر سفر ممکن ہوگا۔ ماس ٹرانزٹ سسٹم میں سٹوڈنٹس کے لئے الگ کارڈ متعارف کرایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ میں گریڈ 5 سے 18 تک ٹیکنیکل آسامیوں پر بھرتیوں کی بھی اصولی منظوری دے دی۔اجلاس میں موٹر سائیکل رکشہ کے متبادل کے طور پر الیکٹرک رکشہ متعارف کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے الیکٹرک رکشہ پراجیکٹ کے لئے تجاویز اور سفارشات طلب کر لیں ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کے لئے ایکسپو کے انعقاد کی بھی اصولی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گاڑیوں سے متعلق تمام امور کے لئے ایک ہی جامع آر ایف آئی ڈی سٹیکر متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ عمران سکندر بلوچ نے ییلولائن لاہور، گوجرانوالہ بی آر ٹی پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے اضلاع میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی اگست سے شروع ہوگی۔اجلاس میں لاہور میں پری فیبری کیٹڈ بس شیلٹر کے ڈیزائن اور کلر کی سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ لاہور میں 50 پری فیبری کیٹڈ بس شیلٹر کی تنصیب کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔
Read Next
6 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملک کی پہلی ای ٹیکسی سکیم کا آغاز کردیا*
1 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے”ون پنجاب ون سٹینڈرڈ“ کی پالیسی اپنانے کی منظوری دے دی*
2 دن ago
پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ رمضان المبارک میں اشیائے صرف کے نرخ میں 50 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف
2 دن ago
پنجاب پیف ٹیک قائم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پراونشنل انٹیلی جنس فیوژن اسسمنٹ سینٹر کادورہ
2 دن ago
*محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کے پنشن رولز میں ترامیم کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا*
Related Articles
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میت کو ہسپتال سے گھر پہنچانے کیلئے ایمبولینس سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی
3 دن ago
*پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف امووایبل پراپرٹی (ترمیمی) آرڈیننس 2026 دوبارہ نافذ کر دیا گیا*
4 دن ago




