لاہور ( مہر عبدالروف سے)
کسی بھی مرض کے علاج میں فیملی، معاشرہ اورڈاکٹرز تینوں کا کردار بڑا اہم ہوتا ہے، ڈاکٹر سید عمران مرتضی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ فاؤنٹین ہاؤس۔
ڈاکٹر سید عمران مرتضیٰ خدمت انسانی کے جذبے سے سرشار مریضوں
کے علاج کیلئے شب و روز کوشاں ہیں،چئیرمین سید علی بخاری لیڈرز میڈیا کلب لاہور
فاﺅنٹین ہاﺅس ذہنی امراض کے علاج کا فعال ادارہ ہے، بانی صدر عثمان غنی
خدمت خلق کے جذبے سے سرشار شہید حکیم محمد سعید اور پروفیسر ڈاکٹر رشید چوہدری
کی عظمت کو سلام ہے، سینئیر نائب صدر محمد نصیر الحق ہاشمی
ایک عظیم جد و جہد اور بے پناہ قربانیوں کے بعد پاکستان کا قیام عمل میں لایا گیا تھا ،سید مصور علی زنجانی
فاؤنٹین ہاؤس صرف ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک تحریک کا نام ہے جو دماغی امراض اور زہنی کرب میں مبتلا لوگوں کی بحالی کے لیے سرگرم عمل ہے ۔مہر عبدالروف
لیڈرز میڈیا کلب کے زیر اہتمام (میٹ دی لیڈرز )پروگرام میں فاﺅنٹین ہاﺅس کی انتظامیہ کے ہمراہ پُروقاریوم آزادی تقریب کا انعقاد
پاکستان میں پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے نمائندوں کی صف اول کی تنظیم( لیڈرز میڈیا کلب )کے زیر اہتمام میٹ دی لیڈرز کے ساتھ پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی شاندار تقریب روایتی جوش و جذبے کے ساتھ گزشتہ روز فاﺅنٹین ہاﺅس کے روح رواں سید ڈاکٹرعمران مرتضی کی زیر صدارت منائی گئی ۔جس میں فاﺅنٹین ہاﺅس کے ممبرز (ذہنی مریضوں) کے ہمراہ جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کےلئے یوم آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔میٹ دی لیڈرز پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے مہر عبدالروف نے کیا اور نعت رسول مقبول ﷺ ندیم شہزاد نے پیش کی۔ میٹ دی لیڈرز پروگرام میں فاﺅنٹین ہاﺅس کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سید ڈاکٹر سید عمران مرتضی نے لیڈرز میڈیا کلب کے لیڈرز کا پرتباک استقبال کیا اور ذہنی بیماریوں کے تدارک میں خاندان کی شراکت داری کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مرض کے علاج میں فیملی، معاشرہ اورپروفیشنلزتینوں کا کردار بڑا اہم ہے۔فیملی، معاشرہ اور ڈاکٹر کی بدولت ذہنی امراض سمیت ابھرتے ہوئے کسی بھی مرض پر بخوبی قابو پایا جاسکتا ہے۔ ذہنی بیماریوں کے شکار مریضوں کی جلد صحتیابی کیلئے ضروری ہے کہ معاشرے کے افراد اپنے خاندان سمیت فاﺅنٹین ہاﺅس کا دورہ کریں تاکہ وہ اپنے رب کے شکرگزار ہونے کے ساتھ ساتھ ان امراض کے شکار افراد کے علاج معالجے میں اپنی بساط سے بڑھ کر حصہ لیں۔
لیڈرز میڈیا کلب کے چئیرمین سید علی بخاری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا معاشرہ درد مند دل رکھنے والے باصلاحیت افراد سے مالا مال ہے انہی میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فاﺅنٹین ہاﺅس سید ڈاکٹر عمران مرتضیٰ کی شخصیت بھی روشنی کی مانند ہے جو خدمت انسانی کے جذبے سے سرشار ان مریضوں کے علاج کے لئے شب و روز کوشاں ہیں جن کے قریب جانے سے ان کے گھر کے افراد بھی خوفزدہ ہوتے ہیں۔ سید علی بخاری نے فاﺅنٹین ہاﺅس کے سٹاف کو بھی زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
لیڈرز میڈیا کلب کے بانی صدر عثمان غنی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فاﺅنٹین ہاﺅس ذہنی امراض کے علاج کا فعال ادارہ ہے۔لیڈرز میڈیا کلب کے تمام ممبرز سید ڈاکٹر عمران مرتضی اور ان کی پوری ٹیم کو خدمت خلق کے اس عظیم مشن کی تکمیل میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ فاﺅنٹین ہاﺅس عرصہ دراز سے ذہنی بیماریوں میں مبتلا پسماندہ شہریوں کے علاج کے ساتھ ساتھ ان خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال شہری بنانے کےلئے جو کارہائے نمایاں انجام دے رہا ہے، اس کا منہ بولتا ثبوت ہر سال یہاں منعقد ہونے والی تقریبات ہیں۔ یہ ادارہ اپنی کوششوں میں کامیابی کے ساتھ خدمت کا سفر بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔آج لیڈرز میڈیا کلب کی طرف سے ملک کے 77 ویں جشن آزادی پر کیک کاٹنے کی تقریب کا مقصد ، معاشرے میں آگاہی پیدا کرنا ہے کہ یہ خصوصی بچے اور افراد بھی معاشرے کا اہم حصّہ ہیں ان پر ذرا سی توجہ دینے سے ان کی زندگیاں خوشیوں کا باعث بن سکتی ہیں۔
کلب کے سنئیر نائب صدر محمد نصیر الحق ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسان اس وقت تک انسانیت کی معراج پر نہیں پہنچتا جب تک اس کے دل میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ موجزن نہ ہو ، خدمت خلق کے جذبے سے سرشار شہید حکیم محمد سعید اور پروفیسر ڈاکٹر رشید چوہدری کی عظمت کو سلام کہ جن کی بدولت آج معاشرے میں غریب افراد کی ایک بڑی تعداد کو ملک میں بہترین علاج معالجہ کی سہولتیں دستیاب ہیں ۔ لیڈرز میڈیا کلب کے قیام کا مقصد بھی یہی ہے کہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
کلب کے جنرل سیکرٹری سید مصور علی زنجانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک عظیم جد و جہد اور بے پناہ قربانیوں کے بعد پاکستان کا قیام اس لئے عمل میں لایا گیا تھا کہ برصغیر کے مسلمانوں کو اسلام کے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کےلئے ایک آزاد وطن مل سکے۔
مہر عبدالروف سینیر صحافی نے کہا کہ فاؤنٹین ہاؤس ایک ادرہ نہیں بلکہ ایک تحریک کا نام ہے جو دماغی امراض اور زہنی قرب کے لوگوں کی بحالی کے لیے سرگرم عمل ہے فاؤنٹین ہاؤس ان لوگوں کا گھر ہے جنکا کوئی گھر نہیں میں لیڈرز میڈیا کلب کی وساطت سے پاکستان کی یوم آزادی کے موقع پر تمام پاکستانی مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ دکھی انسانیت کے لیے فاؤنٹین ہاؤس کی تحریک کا حصہ بنیں جبکہ لیڈرز میڈیا کلب کا مقصد بھی خدمت انسانی ہے۔
تقریب کے آخر میں فاﺅنٹین ہاﺅس کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمران مرتضی و سٹاف کے ہمراہ لیڈرز میڈیا کلب کے عہدیداروں اور ایگزیکٹو ممبرز و سنئیر صحافیوں نے جشن آذادی کے حوالے سے کیک کاٹا اور کیک کو فاؤنٹین ہاؤس کے مریضوں کو پیش کر دیا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی ، ترقی ۔خوشحالی بلخصوص فاؤنٹین ہاؤس لاہور کے بانی افراد و انتظامیہ کےلئے خصوصی دعا مہر عبدالروف نے کروائی۔ فاﺅنٹین ہاﺅس انتظامیہ کی طرف سے لیڈرز میڈیا کلب کے ممبرز کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ظہرانے کے بعد ڈاکٹر عمران مرتضی نے لیڈرز میڈیا کلب کے ممبرز کو ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کروایا اور فاﺅنٹین ہاﺅس کی کارکردگی،مریضوں کے علاج سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
میٹ دی لیڈرز پروگرام کے اختتام پر ڈاکٹر عمران مرتضی اور فاﺅنٹین ہاﺅس کی انتظامیہ کی طرف سے لیڈرز میڈیا کلب کے چئیرمین سید علی بخاری،بانی صدر عثمان غنی،سنئیر نائب صدر محمد نصیر الحق ہاشمی،جنرل سیکرٹری سید مصور علی زنجانی۔جوائنٹ سیکرٹری اعجاز احمد اعجاز،کلب منیجر محمد مسرور رفیع شیخ،ایگزیکٹو ممبرز عبدالرحمن چوہان، ڈاکٹرمصطفی کمال، محمد ریاض چشتی، مہر عبدالرﺅف ، سنئیر صحافی نعیم احمد ،ندیم شہزاد علی ، صبا ممتاز و دیگر کو اسماءمبارکہ کی کیلی گرافی اور کتب بطور تحفہ پیش کی گئیں، میٹ دی لیڈرز پروگرام میں فاﺅنٹین ہاﺅس کے سٹاف ممبران نے بھی شرکت کی۔