ڈسکہ: صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ ڈسکہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جشن آزادی کی تقریبات کا شایان شان انعقاد کیا گیا، اس سلسلہ میں جانفشانی اور محنت سے فرائض منصبی انجام دینے والے افسران اور ملازمین مبارکباد کے مستحق ہیں یہ بات انہوں نے جشن آزادی کی تقریبات کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے بہترین خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب حسن کارکردگی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ انور علی کانجو، چیف آفیسر ضلع کونسل سیالکوٹ فدا میراور سی او ایم سی ڈسکہ الفت شہزاد کے علاؤہ مسلم، لیگ ن کے مقامی عہدیداران اور کارکنان بھی تقریب میں شریک تھے۔

صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اپنے حلقہ کی تعمیر وترقی کیلئے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 51 اور بالخصوص ڈسکہ سٹی میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا گیا ہے جہاں سڑکوں اور گلی۔ کی تعمیر نو اور سیوریج کے نظام کو اپ گریڈ ، اسٹریٹس لائٹس ، میونسپل سروسز کے معیار کو بہتر بنایا جارہا ہے وہی پر ڈسکہ کے عوام کی تفریح کیلئے نہر کے ساتھ شہباز شریف تفریحی پارک کے جامع منصوبے پر بھی کام شروع کردیا گیا اور کھیلوں کے فروغ کیلئے بین الاقوامی معیار کی سہولیات مہیا کرنا کیلئے سپورٹس ارینا تعمیر کیا جائے گا۔





