وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا نکاسی آب کے پراجیکٹس جون سے پہلے مکمل کرنے کا ہدف،15شہروں میں 24گھنٹے کام کرنے کاحکم

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نکاسی آب کے پراجیکٹس جون سے پہلے مکمل کرنے کا ہدف دے دیا – 15شہروں میں جاری نکاسی آب کے پراجیکٹس پر 24گھنٹے کام کرنے کاحکم دے دیا-مون سون سے قبل سیوریج لائن اور بارشی پانی کے نکاس کے پراجیکٹس کی یقینی تکمیل کی ہدایت کی- بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرگودھا،ڈیرہ غازیخان،گجرات،اوکاڑہ،جھنگ،ملتان اور سیالکوٹ میں نکاسی آب پراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے-جہلم،حافظ آباد،ساہیوال،فیصل آباد،گوجرانوالہ،شیخوپورہ،ننکا نہ صاحب اور راولپنڈی میں نکاسی آب پراجیکٹس جاری ہیں – مزید بتایا گیا کہ 15 شہرو ں کے لئے 2265کلو میٹر طویل سیوریج لائن اور بارش کے پانی کے نکاس کے لئے 189کلو میٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی- بتایا گیا کہ فیز ون میں 86ڈسپوزل اسٹیشن اور 9انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینک بنائے جائیں گے-واسا سیوریج اور بارشی پانی کے نکاس کے پراجیکٹ کی تکمیل پر 752کلومیٹر طویل سڑکیں بھی تعمیر کرائے گا- وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں 15شہرو ں میں واسا کمپلیکس ڈیزائن کی منظوری دی گئی- مختلف شہروں میں بننے والے نئے واسا کمپلیکس میں افسران کے لئے ہوسٹل بھی بنائے جائیں گے-اجلا س میں بتا یاگیا کہ واسا،ڈیش بورڈ اور موبائل ایپ پر جاری پراجیکٹس کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کی جارہی ہے -اجلا س میں ہدایت کی گئی کہ واسا مون سون سے قبل بڑے پیمانے پر نالوں کی صفائی کے لئے ڈی سلٹنگ مہم بھی شروع کرے-

جواب دیں

Back to top button