حکومت پنجاب نے گریڈ19 میں مستقل بنیادوں پر ترقی پانے والے29 بیوروکریٹس کو موجودہ عہدوں پر کام جاری رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جن میں اکثریت ڈپٹی کمشنرز کی ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد عبد اللہ نیئر شیخ ایڈیشنل سیکرٹری، چیف منسٹر آفس، پنجاب کو اس طرح BS-19 میں مستقل بنیادوں پر اس سروس میں ترقی دی گئی ہے اور اس طرح کی ترقی کے بعد انہیں اپنی موجودہ پوسٹنگ پر خدمات جاری رکھنے کی اجازت ہے۔علاوہ ازیں سیدہ رملہ علی ایڈیشنل سیکرٹری، محکمہ خزانہ، حکومت پنجاب،زینیا ہمایوں سانک ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈینیشن)، راولپنڈی،رانا عدیل تصور ایڈیشنل سیکرٹری، ہیلتھ اینڈ پاپولیشن،قرۃ العین ملک ایڈیشنل سیکرٹری، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو BS-19 میں مستقل بنیادوں پر اس سروس میں ترقی دی گئی ہے اور اس طرح کی ترقی کے بعد انہیں اپنی موجودہ پوسٹنگ پر خدمات جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔سلمان خان ایڈیشنل سیکرٹری (کوآرڈینیشن)، چیف سیکرٹری، پنجاب ،سدرہ سلیم ایڈیشنل سیکرٹری، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، صبا اصغر علی ڈپٹی کمشنر، سیالکوٹ ،کیپٹن(ریٹائرڈ) سمیع اللہ فاروق ڈپٹی کمشنر، ساہیوال، احمد عثمان جاوید ڈپٹی کمشنر، اوکاڑہ ، امیرہ بیدار ایڈیشنل سیکرٹری، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت، محمد عثمان خالد ڈپٹی کمشنرڈی جی خان کو BS-19 میں مستقل بنیادوں پر اس سروس میں ترقی دی جاتی ہے اور اس طرح کی ترقی کے بعد انہیں اپنی موجودہ پوسٹنگ کی جگہ پر خدمات انجام دینے کی اجازت دی گئی ہے۔ ندیم ناصرڈپٹی کمشنر، فیصل آباد، عدیل حیدرڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین، سارہ حیات ڈپٹی کمشنر، چکوال، نوید احمد ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ،سید محمد عباس شاہ ایڈیشنل سیکرٹری، محکمہ خزانہ، میر محمد نواز ایڈیشنل سیکرٹری، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، پنجاب حکومت، رومن برانہ ایڈیشنل سیکرٹری، ہوم ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب، اسماء اعجاز ایڈیشنل سیکرٹری، ہوم ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب، محمد اکرام ملک ایڈیشنل سیکرٹری، محکمہ آبپاشی، حکومت پنجاب،بلال سلیم ڈپٹی کمشنر، کوٹ ادو،

میر رضا اوزگان ڈپٹی کمشنر، جہلم، عائشہ رضوان ڈپٹی کمشنر، چنیوٹ، جہانزیب حسین لابر ڈپٹی کمشنر، خوشاب، منصور احمد خان ایڈیشنل کمشنر (کنسولیڈیشن) راولپنڈی،وسیم حمید ایڈیشنل سیکرٹری (ویلفیئر)، ایس اینڈ جی اے ڈی، حکومت پنجاب، عمران حسین رانجھا ڈپٹی کمشنر، راجن پور اوراحسان علی جمالی ڈپٹی کمشنر، بھکر کو BS-19 میں مستقل بنیادوں پر اس سروس میں ترقی دی جاتی ہے اور اس طرح کی ترقی کے بعد انہیں اپنی موجودہ پوسٹنگ پر خدمات جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔





