بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر عزیز بھٹی اور نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا
۔ایم او پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے 11 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔جلو موڑ،پنگالی، بیدیاں روڈ اور غازی آباد کے علاقوں میں کارروائی کی گئی۔متعلقہ زونز کے زونل آفیسرز پلاننگ اور بلڈنگ و انفورسمنٹ انسپکٹرز نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال کی کوآرڈینیشن سے کامیاب آپریشن کیا گیا۔






