کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت سیکٹرز ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں سیکٹرز کے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت، چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے اراکین، انجینئرنگ و اسٹیٹ ونگ کے سینئر افسران اور متعلقہ ونگز کے افسران نے شرکت کی۔ سی ڈی اے چیئرمین کو سیکٹر سی-14 کی ترقیاتی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ چیئرمین نے سیکٹر سی-14 میں جون تک تمام ترقیاتی کاموں بشمول روڈز، ڈرینج، سیورج، سٹریٹ لائٹس کی تکمیل اور رہائشیوں کو پلاٹس کی حوالگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ سمندر پار پاکستانیوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے، یوٹیلیٹیز کی بروقت فراہمی کیلئے ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے اور ادائیگیوں کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا گیا۔ نئے سیکٹرز میں جدید سولر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب، ہارٹیکلچر، لینڈ سکیپنگ اور شجرکاری کے ذریعے علاقوں کو خوبصورت بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔ اجلاس میں بریفننگ دیتے ھوئے بتایا گیا کہ سیکٹر ای-12 میں روڈ انفراسٹرکچر کا 50% سے زائد کام مکمل کر لیا گیا۔ چیئرمین نے قبضہ مافیا کے خلاف سختی سے کارروائی جاری رکھنے اور کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتنے کی واضح ہدایت کی۔ ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے بعد پلاٹس کی مرحلہ وار حوالگی کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔ نئے سیکٹرز میں مسجد، سکول اور ہسپتال کیلئے ایمنٹی پلاٹس مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔ تمام ترقیاتی کاموں کی ہفتہ وار ڈرون فوٹیج کو سی ڈی اے کی سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا حکم دیا گیا۔ شہریوں کی سہولت کیلئے تمام پلاٹس اور سڑکوں پر معلوماتی سائن بورڈز لگائے جانے کی ہدایت کی گئی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے تمام ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے اور جون تک مکمل کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈویلپمنٹ چارجز کی ادائیگی کے بعد مالکان کو پلاٹس کی فوری حوالگی یقینی بنائی جائے۔ بلٹ اپ پراپرٹیز (BUP) سے متعلقہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ چیئرمین نے واضح کیا کہ غیرقانونی قابضین کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور انفراسٹرکچر کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ وہ ذاتی طور پر نئے سیکٹرز کی ترقیاتی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے تاکہ شہریوں کو معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اختتام پر چیئرمین محمد علی رندھاوا نے کہا کہ شہریوں کی بہتر سہولیات ہماری اولین ترجیح ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ سیکٹرز کے ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور معیار کو یقینی بناتے ہوئے عوام کو ان کا حق دیا جائے۔
Read Next
2 دن ago
گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی
1 ہفتہ ago
سابق وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم چیمبر میں واپڈا کا اعلٰی سطح اجلاس
1 ہفتہ ago
ISLAMABAD: THE ANTI-ENCROACHMENT MISSION
1 ہفتہ ago
*ریلوے اراضی پر قابضین اور اسمگلنگ میں ملوث کارگو کمپنیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ،آئی جی ریلویز پولیس کی سخت کارروائی کی ہدایت*
2 ہفتے ago
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار، دسمبر تا جنوری میں مرحلہ وار پولنگ ہوگی،پنجاب حکومت کی یقین دہانی
Related Articles
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر مشاورت کیلئے 20 اگست کا الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب
4 ہفتے ago
خیبرپختونخوا، اسلام آباد حلقہ بندی کا باقاعدہ آغاز یکم اگست 2026 اور 13اکتوبر 2026 کو مکمل ہوگا،الیکشن کمیشن
جولائی 31, 2026
وزیر اعظم پاکستان نے سی ایم گلگت بلتستان کی سفارشات کا جائزہ لینے کے لئے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
جولائی 24, 2026


