قوم کے بہادر سپاہی شہید ایس پی اسد زبیر کو خراجِ عقیدت ہنگو کا زخم پورے پاکستان کا زخم ہے، میئر پشاور

میئر پشاور حاجی زبیر علی نے ایس پی آپریشن ہنگو شہید اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگو میں ہونے والا یہ بزدلانہ دھماکہ دراصل ان قوتوں کی شکستِ فاش ہے جو وطنِ عزیز کو عدمِ استحکام کی طرف لے جانا چاہتی ہیں۔ شہید اسد زبیر جیسے جری، ایماندار اور فرض شناس افسران کی قربانیاں ہماری آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔میئر پشاور نے مزید کہا کہ ایس پی اسد زبیر ایک بہادر، دیانتدار اور عوام دوست افسر تھے جنہوں نے مافیا، اسمگلنگ، اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کے خلاف آخری دم تک لڑائی جاری رکھی۔ ان کی شہادت ملک دشمن عناصر کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گی۔انہوں نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اور ہم سب اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی اور فتنہ خوارج کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،

جواب دیں

Back to top button