میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پولیو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جس سے بچاؤ صرف ویکسین کے ذریعے ممکن ہے، انہوں نے کہا کہ شہری جھوٹے مفروضوں اور منفی پروپیگنڈے پر یقین نہ کریں کیونکہ اس سے بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے، پولیو وائرس کا خاتمہ صرف اسی وقت ممکن ہے جب معاشرے کا ہر فرد اپنی ذمہ داری پوری کرے،میئر کراچی نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے شہریوں کا تعاون نہایت ضروری ہے، بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے،کراچی کو پولیو فری شہر بنانا ہمارا عزم ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام ادارے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں،پولیو کے خلاف جنگ ایک انسانی اور قومی فریضہ ہے جس میں کسی کو پیچھے نہیں رہنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور محکمہ صحت کی ٹیمیں انسدادِ پولیو مہم میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں،پولیو ورکرز قومی ہیرو ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں، انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ہر بچے تک ویکسین پہنچ سکے،میئر کراچی نے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے عوامی شعور بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، شہریوں کو چاہیے کہ وہ انسدادِ پولیو مہم میں بھرپور حصہ لیں اور اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ پورے معاشرے کو اس خطرناک مرض سے محفوظ بنانے میں کردار ادا کریں، پولیو سے پاک پاکستان ہی ایک صحت مند اور مضبوط قوم کی ضمانت ہے۔
Read Next
4 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عزیز آباد میں لال قلعہ پارک سمیت پانچ پارکس کا افتتاح کردیا۔
24 گھنٹے ago
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور چینی کمپنی کے درمیان تکنیکی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
2 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی پانی کی فراہمی اور بلدیاتی اصلاحات پر جامع پریس کانفرنس
5 دن ago
بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر بھر میں 418 سڑکوں کو 14 ارب روپے کی لاگت سے دوبارہ تعمیر کریگی
1 ہفتہ ago






