ضلعی انتظامیہ لاہور نے ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی قیادت میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے "ستھرا پنجاب” وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے شہر کو غیر قانونی تعمیرات اور قبضوں سے پاک کرنے کا مشن تیزی سے آگے بڑھایا ہے، جس کے نتیجے میں جھلکے ڈرین کی اراضی پر قائم غیر قانونی کمرشل مارکیٹس اور پیٹرول پمپس کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور تقریباً 5 ایکڑ سے زائد قیمتی سرکاری اراضی کو واگزار کروا لیا گیا ہے جس کی مالیت 200 کروڑ روپے سے بھی زیادہ ہے، یہ آپریشن اسسٹنٹ کمشنر نشتر محمد سلیم آسی کی نگرانی میں انجام دیا گیا جس کے دوران جھلکے ڈرین کی اراضی پر بنی تقریباً 40 دکانیں اور دیگر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا تاکہ عوامی مقامات کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آ سکے، ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ہر علاقے کی مسلسل چیکنگ کر رہی ہیں تاکہ قانون کا یکساں اطلاق یقینی بنایا جائے اور شفاف اور منظم طریقے سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، اس کارروائی سے نہ صرف سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے چھڑایا گیا بلکہ شہریوں کے لیے عوامی جگہوں کو دوبارہ قابل استعمال بنایا گیا ہے جو کہ شہر کی مجموعی خوبصورتی اور نظم و ضبط کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا، ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے تک یہ آپریشنز بلاتعطل جاری رہیں گے اور ضلعی انتظامیہ عوامی مقامات کو بحال کرنے کے مشن پر پوری طرح سے عمل پیرا ہے، اس سلسلے میں موضع اتوواسل کو کلیئر کرانے کے لیے آپریشن جاری ہے جس سے مزید اراضی کی بحالی متوقع ہے، یہ اقدامات شہر کے رہائشیوں کے لیے ایک مثبت تبدیلی لائے گی کیونکہ اب ٹریفک کی روانی بہتر ہو گی اور عوامی جگہیں سب کے لیے دستیاب ہوں گی، ضلعی انتظامیہ کی یہ کارکردگی وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ہے جو لاہور کو تجاوزات سے پاک کرنے کا پختہ عزم رکھتے ہیں، اس پالیسی کے تحت تجاوزات مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور شہریوں کو اپنی شکایات کے لیے کنٹرول روم نمبر 03070002345 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ عوامی مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا سکے، یہ تمام اقدامات ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر کی بہتری اور عوام کی سہولت کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں جو کہ لاہور کے شہریوں کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے اور مستقبل میں شہر کو مزید منظم اور صاف ستھرا بنانے میں مدد دے گی۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
کمشنر راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اہم اجلاس، ایف ڈی اے کے زیر اہتمام ترتیب دیئے گئے فیصل آباد ماسٹر پلان کے ڈرافٹ کا جائزہ
2 دن ago
ڈی سی لاہور محمد علی اعجاز کاضلع بھر کےصنعتی یونٹس کی انسپکشن کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم
2 دن ago
*کمشنر لاہورمریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس۔ عمارات سیفٹی سروے، بوائلرز، بیوٹیفکیشن و پارک بہتری کا جائزہ*
2 دن ago
*صوبہ بلوچستان کے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز کا لاہور کا دورہ۔ کمشنر لاہور مریم خان نے اے سی ز کو خوش آمدید کہا*
3 دن ago
*کمشنر لاہورمریم خان کا ڈویژنل دفتر کے موٹرسائکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کا جائزہ*
Related Articles
ڈی سی آفس لاہور میں بسنت مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم،فری سیفٹی راڈز کی تقسیم جاری ہے،کمشنر لاہور مریم خان
1 ہفتہ ago
ضلع لاہور کی حدود میں محفوظ بسنت کے حوالے سے موٹرسائیکلز پر مفت سیفٹی راڈز لگانے کی مہم کا افتتاح
1 ہفتہ ago




