*واسا پنجاب کا ڈیجیٹل انقلاب جدید سروے ایپ متعارف*

محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے “ڈیجیٹل پنجاب ویژن” کے تحت واسا پنجاب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر پنجاب واسا سروے ایپ متعارف کروا دی گئی ہے، جو فیلڈ مانیٹرنگ اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کے نظام کو جدید اور شفاف بنائے گی۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق، اس ایپ کے ذریعے تمام واسا ایجنسیوں کے تحت فیلڈ مانیٹرنگ، جیو ٹیگنگ، رئیل ٹائم ڈیٹا ریکارڈنگ اور جانچ ممکن ہو گی۔ جدید ایپ کی بدولت خودکار فیلڈ رپورٹس اور ڈیٹا پر مبنی تجزیاتی رپورٹس تیار کی جا سکیں گی۔ایپ کے ذریعے سروے ٹیمز کمرشل صارفین پر قوانین کے مطابق واٹر ٹیرف کا تعین کر سکیں گی جبکہ تمام واسا ایجنسیاں اپنی رپورٹس کو براہِ راست سینٹرل ڈیش بورڈ پر مانیٹر کریں گی۔

ترجمان کے مطابق، پنجاب واسا سروے ایپ سے فیلڈ آپریشنز کی مانیٹرنگ کا شفاف اور مؤثر نظام متعارف کروایا جا رہا ہے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ کے احکامات پر واسا لاہور کے آئی ٹی ماہرین نے جدید ایپ تیار کی ہے۔رئیل ٹائم ڈیٹا کی بنیاد پر مستقبل کے لیے بہتر فیصلہ سازی ممکن ہو سکے گی۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق واسا ایجنسیوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کر کے سروس ڈیلیوری کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button