محکمہ سیاحت پنجاب کے زیراہتمام فوٹوگرافرز، میڈیا پرسنز وفد کا گوجرانوالہ کے تاریخی و ثقافتی مقامات کا دورہ

محکمہ سیاحت پنجاب کے زیراہتمام فوٹوگرافرز، میڈیا پرسنز وفد کا گوجرانوالہ کے تاریخی و ثقافتی مقامات کا دورہ، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد، اے ڈی سی جنرل فیصل سلطان سے بھی ملاقات، گوجرانوالہ کے ملکی اور بین اقوامی سطح پر مثبت تشخص کو اجاگر کیا جائے گا۔

محکمہ سیاحت پنجاب کے زیراہتمام صوبے بھر کے معروف فوٹوگرافرز، ویلاگرز کے وفد نے آج گوجرانوالہ کا دورہ کیا، جس کا مقصد شہر کے تاریخی ورثے، ثقافتی حسن اور سیاحتی صلاحیت کو اجاگر کرنا تھا۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے کمشنر آفس میں وفد کو خوش آمدید کہا اور شہر میں سیاحت کے فروغ اور حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے وفد کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ، حکومت پنجاب اور محکمہ سیاحت باہمی تعاون سے گوجرانوالہ کے تاریخی مقامات، گوردواروں، قدیم عمارتوں، بازاروں اور ثقافتی پہچان کو فروغ دینے کے لیے جامع حکمتِ عملی پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “گوجرانوالہ تاریخی ورثے اور ثقافتی تنوع سے بھرپور شہر ہے، اور ہم وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق اسے سیاحت کے نقشے پر نمایاں مقام دلانے کے لیے پرعزم ہیں۔”فوٹوگرافرز وفد نے گھنٹہ گھر، شیرانوالا باغ، گوردوارا روری صاحب ایمن آباد، قدیم بازار، جامع مسجد لودھی ایمن آباد، حویلی مہاراجہ رنجیت سنگھ، مقامی دستکاری اور روایتی کھانوں سمیت متعدد مقامات کا فوٹو ڈاکیومنٹری اسٹائل میں کوریج کی، تاکہ شہر کی مثبت شناخت کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سیاحتی مقامات کی بحالی, انٹرنیشنل ٹورسٹ روٹس کی نشاندہی, گائیڈڈ ٹورز اور ثقافتی ایونٹس, شہری سہولتوں کی بہتری کو ضلعی سطح پر ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جا رہا ہے۔آخر میں وفد نے ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا اور گوجرانوالہ کی خوبصورتی کو نئی شناخت دلانے کے عزم کا اظہار کیا۔ شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

جواب دیں

Back to top button