چیئرمین سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی زیر صدارت میں ڈسٹرکٹ کونسل کا 13واں اجلاس منعقد

چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی زیر صدارت میں ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کا 13واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ آج مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے جو غریب طلبہ کے لیے CSS کی تیاری کا پروگرام شروع کیا تھا، وہ بہترین نتائج دے رہا ہے۔ اس سال CSS کی تیاری کرنے والے طلبہ میں سے ابتدائی نتائج کے مطابق 12 طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایئر ایمبولینس کی سہولت اُن سیریز مریضوں کو فراہم کی جاتی ہے جنہیں متعلقہ ڈاکٹر ریفر کرتا ہے۔

مزید کہا کہ ضلع سکھر کے تفریحی مقامات کو بہتر سے بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو تفریح کے مواقع میسر آسکیں. چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ نے ٹاؤن چیئرمینوں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے متعلقہ افسران کے ساتھ ملاقات کرکے عوام کے مسائل حل کریں۔ ضلع سکھر کی تینوں ٹاؤنز کے لیے سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو تحریری طور پر کہا گیا ہے کہ وہ صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ کونسل کی کمیٹیوں کے ممبران میں تبدیلی کی جائے گی اور غریب لڑکیوں میں سلائی مشینیں تقسیم کی جائیں گی تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔چیئرمین نے سردار تقی خان دھاریجو کو ہدایت دی کہ امن و امان کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو اُن علاقوں میں جا کر لوگوں سے ملے جہاں برادری جھگڑے چل رہے ہیں تاکہ اُنہیں ختم کرایا جا سکے۔سید کمیل حیدر شاہ نے بتایا کہ ہُوجمالو ٹرین کے لیے پنوعاقل اسٹاپ کے حوالے سے تجاویز موصول ہوئی ہیں جن پر غور کیا جا رہا ہے، اور ہُوجمالو ٹرین میں ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبران کو 20 فیصد ٹکٹ رعایت بھی دی جائے گی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کے ممبران نے چیئرمین پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے حق میں قرارداد منظور کی۔اجلاس میں ممبران نے اپنے اپنے حلقوں میں جاری کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ چیئرمین نے ضلع سکھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ صاف پانی کی فراہمی، نکاسیٔ آب کے نظام کی بہتری، ٹوٹے پھوٹے راستوں کی مرمت، اور صحت و تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے کام جلد مکمل کیے جائیں۔اجلاس میں چیف آفیسر، ٹاؤن کمیٹیوں کے چیئرمین، وائس چیئرمین، ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبران، میڈیا نمائندگان اور دیگر متعلقہ افسران و عملہ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

جواب دیں

Back to top button