کمشنر دیامر استور ڈویژن خورشید عالم سے ڈائریکٹر جنرل نادرا کرنل عباس کی ملاقات

کمشنر دیامر استور ڈویژن خورشید عالم سے ڈائریکٹر جنرل نادرا گلگت بلتستان کرنل عباس نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈپٹی کمشنر دیامر کیپٹن (ر) عطاءالرحمن کاکڑ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا دیامر اشفاق اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران نادرا دیامر سے متعلق عوامی شکایات اور انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گزشتہ دنوں عوامی شکایات اور سابقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرہ کی تبادلے کے بعد ڈی جی نادرا نے ذاتی طور پر چلاس پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ڈی جی نادرا کرنل عباس نے کہا کہ نادرا آفس دیامر عوامی خدمت کو اولین ترجیح دے رہا ہے اور تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کے فارم، بی فارم، ایف آر سی سمیت دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔کمشنر دیامر استور خورشید عالم نے نادرا ٹیم کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولت کے لیے نادرہ آفس دیامر میں خدمات کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

Back to top button