کمشنر لاہور نعمان یوسف و ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز نے مون سون انتظامات جائزہ کے لئے لاہور واسا ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ انہوں نے واسا لاہور کمانڈ اینڈ کنٹرول و راونڈ دی کلاک مانیٹرنگ سنٹر کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے رین مانیٹرنگ ڈیش بورڈ، لائیو انڈر پاسز کیمرہ مانیٹرنگ، ڈسپوزل اسٹیشن مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔انہوں نے آن لائن ڈسپوزل اسٹیشنز، انڈر گراؤنڈ سٹوریج کپیسٹی، مشینری اور افرادی وسائل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے رین سیز بورڈ سے لائیو مانیٹرنگ، واسا آپریشنز بارے بریفنگ دی۔بعد ازاں کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت واسا ہیڈ آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وائس چیرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا آپریشنز، شکایات ازالہ، واٹر سپلائی پر فل ہاوس بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں 18 زیرزمین واٹر سٹوریج ٹینک فعال ہیں مزید کام جاری ہے، انڈر گراونڈ سٹوریج واٹر ٹینکس سے شہر میں ایمرجنسی ہاٹ سپاٹس کم ہوگئے ہیں۔کمشنر لاہور نعمان یوسف نے کہا ہے کہ اربن فلڈنگ کو مدنظر رکھ کر پیشگی سوفیصد انتظامات فیلڈ میں موجود رکھیں، مون سون انتظامات کا اصل مقصد کم سے کم وقت میں نکاسیئ آب اور بروقت ردعمل دینا ہے، مون سون میں واسا، میٹ آفس اور لیسکو میں 24/7 مسلسل رابطہ ناگزیر ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ”شہری شکایات ازالہ سسٹم فوری و سوفیصد ردعمل دیں“کمشنر لاہور نے شہری ریلیف میکانزم کا خصوصی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ترجیح شہری شکایات و مسائل کا بروقت و مکمل ازالہ ہے۔
Read Next
3 دن ago
ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
3 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
4 دن ago
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
4 دن ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
5 دن ago






