بلدیہ عظمٰی لاہور کا راوی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،چار مسمار دو سربمہر،مزاحمت پر رفاقت پر مقدمہ درج

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا کی ہدایت پر راوی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا

۔کار سرکار میں مداخلت پر رفاقت نامی شخص کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے چار غیر قانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ دو کو سربمہر کر دیا۔ایم سی ایل اور راوی زون کے شعبہ پلاننگ کی طرف سے آپریشن بیگم کوٹ،کالا خطائی روڈ، نور روڈ اور چیچی دواخانہ کے علاقوں میں کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button