*صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں31 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز منظور*

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے71 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 31 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی. اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی۔ اجلاس میں جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں گوجرانوالہ بائی پاس سے ایم ٹو خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج سڑک کی تعمیر و مرمت کے لیے 2 ارب , فتح جنگ ڈھلیاں تلاگنگ روڑ سے کھرارل ڈیول کیرج وے کی تعمیر و مرمت کے لیے 2ارب 24 کروڑ , کشمیری بازار کی توسیع کےلئے6ارب روپے , پنجاب کے مختلف ٹیریٹری کیئر ہاسپٹلز میں 150 آئی سی یو بیڈز بمعہ وینٹیلیٹرز کی فراہمی کے لیے 1 ارب 50 کروڑ , پی پی آئی سی تھری راولپنڈی فیصل اباد گوجرانوالہ ملتان اور سرگودھا کی ان گوئنگ سکیمز کے لیے17 ارب , پنجاب میں ریجنل ریلوے ٹریکس کی فیزیبلٹی سٹڈی کے لیے 1 ارب 40 کروڑ , be لاہور سے راولپنڈی ہائی سپیڈ ریل گاڑی چلانے کی فیزیبلٹی اور سیڈ منی کے لیے 82 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری شامل ہے ۔ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں پنجاب رورل سسٹینیبل واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن پروجیکٹ کے پوزیشن پیپر کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ رفاقت علی ، چیف اکانومسٹ ڈاکٹر فرخ نوید ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے ۔

جواب دیں

Back to top button